Text

متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے آج متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر آئے سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ کا استقبال کیا۔
وزیراعظم وونگ کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں سنگاپور اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ گارڈ آف آنر نے انہیں سلامی پیش کی۔
استقبالیہ میں ابوظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، صدارتی دیوان برائے ترقی و شہداء امور کے نائب چیئرمین عزت مآب شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان، صدارتی دیوان برائے خصوصی امور کے نائب چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان، متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طحنون النہیان اور متعدد وزراء و حکام بھی موجود تھے۔














